#عنبرین_صلاح_الدین
قدیمی شہر میں پھر اِک پرانی داستانی رات کا دربار سجتا ہے

کہ تختِ بابری کے سامنے تالاب میں مہتاب ہے، اِک مور ہے، ہم ہیں
عنبرین صلاح الدین
#ambreensalahuddin #poetry #urdupoetry #urdu #shairi #sher
#شعر #اردو #اردوشاعری
#عنبرین_صلاح_الدین
November 18, 2024 at 10:30 AM
تاحد فلک کتنی صداؤں کے بھنور ہیں
اس گونجتی وادی میں مجھے کس نے پکارا
عنبرین صلاح الدین
#عنبرین_صلاح_الدین
#غزل
#شعر
#اردو_شاعری
#ambreensalahuddin #ghazal #urdu #urdushairi #urdupoetry #poetry #sher #shairi
November 20, 2024 at 2:12 PM
تو خفا ہو تو زمینوں کی طنابیں اکھڑیں
آسماں تک ترے ماتھے کی شکن جم جائے
عنبرین صلاح الدین
#عنبرین_صلاح_الدین #غزل
#شعر #اردو_شاعری
#ambreensalahuddin #ghazal #urdu #urdushairi #urdupoetry #poetry #sher #shairi
November 22, 2024 at 6:15 AM
میرے اس شہر میں اِک آئنہ ایسا ہے کہ جو
مجھ کو اس شخص سے اوجھل نہیں رہنے دیتا
عنبرین صلاح الدین
#عنبرین_صلاح_الدین #غزل #نظم #شعر #اردو #شاعری #اردوشاعری #ادب #اردوادب
#ambreensalahuddin #poetry #urdughazal #urduadab #urdupoetry #urdushairi #ghazal #sher #sadyonjaisepal
November 22, 2024 at 4:57 PM
ذہن میں کوئی نقشہ بٹھائے ہوئے،
ایک بے شکل مٹی کی ڈھیری کا
جو ایک گمنام رستےکےاوجھل کنارے پہ موجود تھی
،وہ چلتی رہی
دائروں میں بھٹکتی رہی
اس کو معلوم تھا، یہ جو مدفن ہے مدفن نہیں
اصل میں، دفن شہرِخموشاں کے چاروں طرف شہر ہے
(ایک نظم کی چند لائنیں)
عنبرین صلاح الدین
‎#عنبرین_صلاح_الدین
December 24, 2024 at 1:11 PM
نیند میں مہکتا ہے اِک گلِ ازل آثار
داستان خوابوں کی آنکھ سے پرانی ہے
عنبرین صلاح الدین

#ambreensalahuddin #urdupoetry #عنبرین_صلاح_الدین
#اردو #اردو_شاعری #شاعری
November 18, 2024 at 10:54 AM