muhammadhs.bsky.social
muhammadhs.bsky.social
@muhammadhs.bsky.social
ہمیں تو ان کی سادگی لے ڈوبی
حسن کیا ہوتا ہے میرا خدا جانے

(ن م)
August 28, 2026 at 5:07 AM
ہزار فخر کہ کچھ روز سہی لیکن
کسی حسین نظر کا میں انتخاب رہا
وہ اک شخص کہ آئینہ ترسے جسے
زہے نصیب مجھے کتنا دستیاب رہا۔۔۔
August 18, 2026 at 10:44 AM
قصہ ابھی حجاب سے آگے نہیں بڑھا تھا
میں' آپ 'وہ 'جناب 'سے آگے نہیں بڑھا تھا
رخسار کا پتہ نہیں آنکھیں تو خوب تھیں
دیدار ابھی نقاب سے آگے نہیں بڑھا تھا
اچھا ہوا یہ تعلق جلد تمام ہوا
کہ دل ابھی سراب سے آگے نہیں بڑھا تھا

تبدیلی کے لئے نا معلوم شاعر سے معذرت!
August 17, 2026 at 5:29 PM
اسے بھی ربطِ رہائش تمام کرنا تھا — منصور آفاق

#اردوشاعری #منصورآفاق #غزل
August 15, 2026 at 5:55 AM
آئینے میں کھڑا شخص مجھ سے خفا ہے
یہ دنیا تو پھر بعد کا مسئلہ ہے
August 13, 2026 at 5:49 PM
وصل اچھا ہے نہ فراق اچھا پے
یار جس حال میں رکھے وہ حال اچھا ہے
August 11, 2026 at 9:18 AM
وہ بادلوں میں چھپے
چاند کی طرح ...!!!
کبھی روبرو
کبھی لاپتہ!
July 28, 2026 at 10:39 AM
آج پھر چائے کا کپ مرے ہمراہ رہا
آج پھر موسم دل کے موافق نکلا

آج پھر فرصت کے کچھ لمحے میسر آئے
آج پھر بچھڑے ہوؤں کو بہت یاد کیا

از قلم ✍️ گنوار
July 21, 2026 at 12:45 PM
عشق کا ہر مرحلہ اک امتحاں ٹھہرا مجھے
اور سب سے سخت میرا صبر کا پرچہ رہا

ناصر کاظم
July 20, 2026 at 7:49 AM
ہنوز گوش بر آوازِ غیر ہے کوئی
امیدوارِ ازل اب تک انتظار میں ہے

قسم ہے وعدۂ صبر آزمائے جاناں کی
کہ لذتِ ابدی ہے تو انتظار میں ہے

— یگانہ چنگیزی
July 19, 2026 at 7:38 PM
بنی ہوئی تھی ترے بعد زندگی سے مری
میں وقت کاٹتا ، اور وقت کاٹتا تھا مجھے

(ناصر زمل)
July 18, 2026 at 7:48 PM
قصے لکھے ہوئے ہیں فریاد قیس کے
کھوے ہوئے ورق میری داستاں کے ہیں

(ن م )
July 18, 2026 at 7:48 PM
> شام بھی تھی دھواں دھواں، حسن بھی تھا اداس اداس
دل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں

> یاد کچھ آئیں اس طرح بھولی ہوئی کہانیاں
کھوئے ہوئے دلوں میں آج درد اٹھا کے رہ گئیں
July 17, 2026 at 5:51 PM
رات پوے تے بے درداں نوں نیند پیاری آوے
درد منداں نوں تانگ سجن دی ستیاں آن جگاوے
July 10, 2026 at 7:59 PM
سب توں مہنگی ہندی اے معصومیت
سوہنے تاں انج لوگ بہتیرے بندے اے

سیرت وچ وی ہووے جے کر سادگی
فیر تاں روشن چار چوفیرے ہندے نے
June 19, 2026 at 11:58 AM
خوش نصیبــــــ
ہیں وہ لوگ جو دنیا کی ہر چیز
قربان کر کے اپنے رب کی رضا پا لیتے ہیں...!!
June 15, 2026 at 5:18 AM
مجھے
اُس کی موجودگی
گاؤں کے اُس کنویں جیسی لگتی ہے
جس کے پاس سے گزرتے ہوئے
پیاس نہ بھی ہو
تو دل چند لمحے
وہیں ٹھہر جانے کو چاہتا ہے
June 15, 2026 at 5:17 AM
تھی اس کے بعد وہی عمرِ رائیگاں میری
سو تیرے وصل کا لمحہ کبھی بسر نہ کیا...!!
June 15, 2026 at 5:17 AM
لاکھوں حسین سامنے آئیں بھی تو کیا نصیر
آنکھوں کو سی لیا ہے انہیں دیکھنے کے بعد

پیر نصیر الدین نصیر
June 14, 2026 at 3:45 PM