#اردوـادب
میرے اس شہر میں اِک آئنہ ایسا ہے کہ جو
مجھ کو اس شخص سے اوجھل نہیں رہنے دیتا
عنبرین صلاح الدین
#عنبرین_صلاح_الدین #غزل #نظم #شعر #اردو #شاعری #اردوشاعری #ادب #اردوادب
#ambreensalahuddin #poetry #urdughazal #urduadab #urdupoetry #urdushairi #ghazal #sher #sadyonjaisepal
November 22, 2024 at 4:57 PM
‏اس لاش کو چپکے سے کوئی دفن نہ کر دے
پہلے کوئی سرسیدؔ اعظم کو خبر دے
وہ مرد خدا ہم میں نئی روح تو بھر دے
وہ روح کہ موجود نہ معدوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
ہو گیا دل چاہ میں پہلے سے زیادہ بے قرار
تیرا رنگِ پیرہن ایسی لایا ہے بہار
یکے از اشعارِ ضیا ءا لمظہریؔ
#Urdu_Adab #Urdo_poetry #Ghazal #Urdu_Shaeree
#اردوغزل #چشم_بینا #اردوادب #اردوشاعری
November 20, 2024 at 6:36 AM
English Poem Windows to the Brain دریچہ ء نور۔اردو نظم۔
پروفیسر ضیا ء المظہریؔ
Published in Newsletter of PICO Peshawar.
#Ghazal #Shaeree #Urdu
#اغزل #چشم_بینا #اردوادب #اردوشاعری #شاعری #اردو
#Mazhry #Poet #نظر #آنکھ #بینائی
#دل_بینا
November 21, 2024 at 4:36 AM
‏بد ذوق ہے احباب سے گو ذوق ہیں رنجور
اردوئے معلیٰ کے نہ ماتم سے رہیں دور
تلقین سر قبر پڑھیں مومن مغفور
فریاد دل غالبؔ مرحوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
‏سایہ ہو جب اردو کے جنازے پہ ولیؔ کا
ہوں میر تقیؔ ساتھ تو ہم راہ ہوں سوداؔ
دفنائیں اسے مصحفیؔ و ناسخؔ و انشاؔ
یہ فال ہر اک دفتر منظوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
‏اردو کے جنازے کی یہ سج دھج ہو نرالی
صف بستہ ہوں مرحومہ کے سب وارث و والی
آزادؔ و نذیرؔ و شررؔ و شبلیؔ و حالیؔ
فریاد یہ سب کے دل مغموم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
‏ہے مرثیہ خواں قوم ہیں اردو کے بہت کم
کہہ دو کہ انیسؔ اس کا لکھیں مرثیۂ غم
جنت سے دبیرؔ آ کے پڑھیں نوحۂ ماتم
یہ چیخ اٹھے دل سے نہ حلقوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
امیرِ شہر سے سائل بڑا ہے
بہت نادار، لیکن دِل بڑا ہے

لہُو جَمنے سے پہلے خُوں بہا دے
یہاں انصاف سے قاتِل بڑا ہے

چٹانوں میں گِھرا ہے، اور چُپ ہے
سَمندر سے کہِیں ساحِل بڑا ہے

کِسی بَستی میں ہوگی سَچ کی حُرمت
ہمارے شَہر میں باطِل بڑا ہے

#اردوـزبان
#اردوـشاعری
#اردوـادب
November 19, 2024 at 6:19 AM
ہم کو شاہوں کی عدالت سے توقع تو نہیں
آپ کہتے ہیں تو زنجیر ہلا دیتے ہیں
#اردوادب
February 8, 2025 at 2:44 PM
آپ بھی اپنے بچوں کو اس طرح عقیدہ توحید سمجھائیں اگر کل کلاں اسے کسی باطل پرست سے بات کرنی پڑے تو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے۔ اور ایک مضبوط چٹان بن کر کھڑا ہو، اسکے پاؤں کے نیچے ریت کی نہیں پتھر کی دیوار ہونی چاہیے، دلائل کی بنیاد پر وہ سب پر غالب ہو
#اردوادب
February 1, 2025 at 4:49 AM
میں الگ تھا اس لئے مجھے سزا ملی
تُو بھی دوسروں سے تھا کچھ جُدا، تیرا کیا بنا؟

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردوادب
November 23, 2024 at 2:06 PM
میں مقابلے میں شریک تھا فقط اس لئے
کوئی آتا مجھ سے یہ پُوچھتا، تیرا کیا بنا؟

جو نصیب سے میری جنگ تھی وہ تیری بھی تھی
میں تو کامیاب نہ ہو سکا، تیرا کیا بنا؟

تجھے دیکھ کر تو مجھے لگا کہ خوش ہے تُو
تیرے بولنے سے پتہ چلا، تیرا کیا بنا؟

#اردو_شاعری
#اردو_زبان
#اردوادب
November 23, 2024 at 2:06 PM
‏اے تاج محل نقش بہ دیوار ہو غم سے
اے قلعۂ شاہی یہ الم پوچھ نہ ہم سے
اے خاک اودھ فائدہ کیا شرح‌ ستم سے
تحریک یہ مصر‌ و عرب و روم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
‏اردو کا غم مرگ سبک بھی ہے گراں بھی
ہے شامل ارباب عزا شاہ جہاں بھی
مٹنے کو ہے اسلاف کی عظمت کا نشاں بھی
یہ میت غم‌ دہلی مرحوم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
‏کیوں جان حزیں خطرہ موہوم سے نکلے
کیوں نالۂ حسرت دل مغموم سے نکلے
آنسو نہ کسی دیدۂ مظلوم سے نکلے
کہہ دو کہ نہ شکوہ لب مغموم سے نکلے
اردو کا جنازہ ہے ذرا دھوم سے نکلے

‎#اردو_شاعری
‎#اردو_زبان
‎#اردوـادب
November 18, 2024 at 12:31 PM
منتیں مرادیں،خوشی حاصل ،لاحاصل،ملنا بچھڑنا سب کیفیات ایک وقت کے بعد بے معنی ہو جاتی ہیں ۔۔🙂

#اردوادب
November 21, 2024 at 9:32 AM